پاکستان

ن لیگی رہنما راجہ اشفاق سرور کا انتقال

اپریل 11, 2020

ن لیگی رہنما راجہ اشفاق سرور کا انتقال

پاکستان مسلم لیگ ن کے بانی راہنما اور نواز شریف کے قریبی ساتھ راجہ اشفاق سرور ہفتے کی صبح64 برس کی عمر پا کر کینسرکے ہاتھوں جان کی بازی ہار گئے۔ وہ گزشتہ دو سال سے زائد عرصے سے انتہائی علیل تھے۔

ان کی نماز جنازہ اسلام آباد کے علاوہ ان کے آبائی گھر گھوڑا گلی میں ادا کر دی گئی۔ نماز جنازہ میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے علاوہ مسلم لیگ ن سمیت متعدد سیاسی جماعتوں کے قائدین و کارکنان شریک ہوئے۔

راجہ اشفاق سرور مرحوم نے اپنے سیاسی کیرئر کا آغاز 1988 میں بطور آزاد امیدوار پنجاب اسمبلی الیکشن جیت کر کیا اس سے قبل وہ گھوڑا گلی مری سے بطور جنرل کونسلر منتخب ہو چکے تھے۔

سیاست کے ابتدائی دنوں میں انہوں نے بھی اپنے قائد نواز شریف کے ساتھ جنرل ضیاء کی کے ہاتھوں بیت کی۔جہاں سے میاں نواز شریف کا ساتھ دیتے ہوۓ مسلم لیگ میں جونیجو گروپ کے مقابلے میں میاں نواز شریف گروپ کو مظبوط کیا ۔جس نے بعد اذاں مسلم لیگ ن کی شکل اختیار کی ۔ اسی درینہ تعلق کے سبب میاں نواز شریف ہمیشہ سیاسی فیصلوں میں ان سے مشاورت کو ترجیح دیتے رہے۔

راجہ اشفاق سرور مرحوم علیل ہونے تک مسلم لیگ ن کے پنجاب کے جنرل سیکرٹری رہے اور تمام انتخابات میں لیگی ٹکٹ کے لئے راجہ اشفاق سرور کا کردار نمایاں رہا۔

وہ پانچ دفعہ رکن صوبائی اسمبلی اور لگ بھگ اتنی دفعہ ہی صوبائی وزیر بھی رہے ۔ان کے پاس پنجاب میں جنگلات، تعلیم ، بہبور آبادی اور محنت و افرادی قوت کی وزارتیں رہیں۔

راجہ اشفاق سرور کے والد راجہ غلام سرور پاکستان کے قیام کے بعد پہلی اسمبلی کے ممبر رہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے