اب سکول ٹی وی پر چلے گا
پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نےوزرات اطلاعات اوروزارت تعلیم کےتعاون سےقائم ہونے والے ٹیلی سکول چینل کا افتتاح کردیا ہے۔
وزیراعظم نے کہا ہے کہ کئی علاقےایسےہیں جہاں ٹی وی تو پہنچ گیا لیکن اساتذہ نہیں پہنچے، کورونا وائرس وبا کے کنٹرول اور لاک ڈاؤن کے خاتمے کی ابھی کوئی تاریخ نہیں دی جا سکتی۔
پیر کو وزرات اطلاعات اور وزارت تعلیم کےتعاون سےقائم ٹیلی سکول چینل کا افتتاح کرنے کے موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ یہ بہت اچھافیصلہ ہے جس کو آگے بھی چلنا چاہیے، بڑی تعداد میں بچے سکولوں سےباہر ہیں اور کئی علاقوں میں ٹی وی تو پہنچ گیا لیکن اساتذہ نہیں پہنچے سکے تھے۔
انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے بچوں کو موبائل فون سے دور رکھنے میں بھی آسانی ہوگی۔
وزیراعظم نے کہا کورونا وائرس وبا کے حوالے سے ابھی کوئی تاریخ نہیں دی جا سکتی، کورونا کی وجہ سے ایسے حالات ہوگئے ہیں جو کبھی پاکستان کو درپیش آئے ہی نہیں۔
وزیراعظم نے کہا وزارت تعلیم اور وزارت اطلاعات کا مشکور ہوں۔ ٹیلی سکول کے ذریعےگھروں میں محدود طالبعلموں کو تعلیم دی جا سکے گی۔

