پاکستان

کورونا سے عالم دین کا انتقال

اپریل 14, 2020

کورونا سے عالم دین کا انتقال

سید نعمان شاہ ۔ صحافی۔ مانسہرہ

خیبر پختونخوا کے ضلع مانسہرہ میں کوروناوائرس سے ایم ایم اے کے سابق امیدوار شاہ عبدالعزیز انتقال کر گئے جبکہ ضلع میں مریضوں کی تعداد 28 ہوگئی۔

سابق امیدوار برائے قومی اسمبلی سید غلام نبی شاہ کے فرزند ایم ایم اے کے صوبائی اسمبلی سے سابقہ امیدوار جمعیت کے نائب ضلعی امیر شاہ عبد العزیز ایوب میڈیکل کمپلیکس میں انتقال کر گئے۔

شاہ عبد العزیز کو کوئٹہ سے واپسی پر طبعیت ناساز ہونے پر کرونا ٹیسٹ کیا گیا ٹیسٹ پازیٹو ہونے پر پہلے کنگ عبد اللہ ٹیچنگ ہسپتال اور بعد ازاں ایوب میڈیکل کمپلیکس منتقل کیا تھا جہاں پر وہ منگل کو انتقال کر گئے جس کے بعد ضلع مانسہرہ میں کرونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد تین ہو گئی۔

قبل ازیں کورونا وائرس سے متاثرہ مانسہرہ کے علاقہ گنڈہ کا رہاشی حاجی طارق دربند کے رہاشی خواج محمد بھی کرونا وائرس سے انتقال کر چکیں ہیں ۔

دوسری جانب سرکاری زرائع کے مطابق ضلع بھر میں کورونا کے کنفرم مریضوں کی تعدا28 ہو گئی ہے جبکہ مانسہرہ کے دو گاوں ڈھوڈیال گیروال اور ارغوشال شاطے کو بھی 12 سے زائد کیس مثبت آنے پر رات گے پورے گاوں کو سیل کر دیا تھا ہےجہاں پر ایک شخص حال ہی میں امریکی سے واپس آیا تھا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے