پاکستان میں کل ہلاکتیں 107 ہو گئیں
پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 11 افراد موت کے منہ میں چلے گئے ہیں اور ملک میں ہلاکتوں کی تعداد 96 سے بڑھ کر 107 ہو گئی ہے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت کل متاثرہ افراد کی تعداد چھ ہزار کے لگ بھگ ہے جبکہ اب تک ایک ہزار 446 مریض صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں وائرس کے 272 نئے کیسز رپورٹ کیے گئے ہیں۔
پنجاب پاکستان کا سب سے زیادہ متاثر ہونے والا صوبہ ہے جہاں مریضوں کی تعداد تین ہزار کے لگ بھگ ہے جبکہ سندھ میں 15 سو زائد کیسز سامنے آ چکے ہیں۔
ادھر مانسہرہ میں مقامی عالم دین کی کورونا سے موت کے بعد جنازے کے معاملے پر انتظامیہ کو مشکل پیش آئی تاہم بفہ پولیس نے جمعیت علمائے اسلام کے سابق ایم پی اے مفتی کفایت اللہ کو حراست میں لے لیا ہے۔
مقامی لوگوں کے مطابق کورونا سے وفات پانے والی شاہ عبدالعزیز کے جنازے میں 10 ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی اور اس موقع پر پولیس نے حفاظتی انتظامات کیے تھے۔
مفتی کفایت اللہ پر الزام ہے کہ انہوں نے لوگوں میں لاک ڈاؤن کے خلاف اشتعال پھیلانے کی کوشش کی۔

