پاکستان میں24 گھنٹوں کے دوران 17 ہلاک
پاکستان میں وائرس کے 520 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 17 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
جمعرات کو ملک میں کورونا وائرس کے متاثرین کی کل تعداد ساڑھے چھ ہزار ہو گئی ہے جبکہ اب تک کل 124 افراد کورونا سے ہلاک ہو چکے ہیں۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں اب تک 78 ہزار 979 ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر سے جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں کورونا کے اب تک چھ ہزار 505 مصدقہ کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ صحت یاب ہونے والوں کی تعداد ایک ہزار 646 ہے۔
جمعرات کی صبح مانسہرہ کے علاقے ڈھوڈیال میں کورونا سے انتقال کرنے والے شہری کا نام تاحال سرکاری اعداد و شمار کا حصہ نہیں۔
پاکستان میں کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز صوبہ پنجاب میں ہیں۔ پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد تین ہزار 217 ہو گئی ہے۔

