پاکستان

پاکستان میڈیکل کونسل کے لیے کمیٹی قائم

اپریل 17, 2020

پاکستان میڈیکل کونسل کے لیے کمیٹی قائم

سپریم کورٹ نے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) کو چلانے کے لیے 11 رکنی ایڈ ہاک کمیٹی قائم کر دی ہے۔ ایڈہاک کونسل کی سربراہی جسٹس ریٹائرڈ اعجاز افضل خان کریں گے، فیصلہ جاری کردیا گیا ہے۔

جہانزیب عباسی

سپریم کورٹ نے پی ایم ڈی سی کے امور چلانے کیلئے 11 رکنی ایڈہاک کونسل قائم کردی، عدالت عظمیٰ کے ریٹائرڈ جج اعجاز افضل خان کونسل کے سربراہ مقرر،اسلام آباد ہائیکورٹ میں زیر سماعت توہین عدالت کی درخواست بھی خارج کر دی گئی۔

وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز، وائس چانسلر سندھ جناح میڈیکل یونیورسٹی، وائس چانسلر خیبر میڈیکل یونیورسٹی بھی ایڈ ہاک کونسل کے ممبر ہوں گے.اس کے علاوہ وائس چانسلر شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی، وائس چانسلر بولان میڈیکل یونیورسٹی کوئٹہ، پرنسپل مونٹ مورینسی کالج آف ڈینٹسٹری لاہور بھی کونسل کا حصہ ہوں گے۔

کونسل کے ممبران میں سیکرٹری صحت، اٹارنی جنرل، سرجن جنرل آفس پاکستان، وائس چانسلر نیشنل یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز شامل ہیں.

وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز، وائس چانسلر سندھ جناح میڈیکل یونیورسٹی، وائس چانسلر خیبر میڈیکل یونیورسٹی بھی کونسل کے ممبر ہوں گے.اس کے علاوہ وائس چانسلر شہید ذوالفقار، علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی، وائس چانسلر بولان میڈیکل یونیورسٹی کوئٹہ، پرنسپل مونٹ مورینسی کالج آف ڈینٹسٹری لاہور بھی کونسل کا حصہ ہوں گے.

تفصیلی فیصلے میں کہا گیا پی ایم ڈی سی کونسل جلد از جلد پہلا اجلاس بلائے، اٹارنی جنرل پہلے اجلاس سے متعلق تمام حکام کو آگاہ کریں، صدر مملکت سے مشاورت کے بعد کونسل رجسٹرار کا تقرر کریں، پی ایم ڈی سی کا تمام ریکارڈ وزارت صحت کے سپرد کرنے کی ہدایت کردی گئی۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے