وزیراعظم کو سب سے صلح کا مشورہ دیا
پاکستان میں ریلوے کے وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ انہوں نے وزیراعظم عمران خان کو مشورہ دیا ہے کہ سب سے صلح کرلیں، زندہ رہے تو سیاست کرتے رہیں گے۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ شہباز شریف قومی حکومت کا خواب لے کر آئے ہیں، وائرس کے پیش نظر نہیں۔
منگل کو وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے راولپنڈی میں یورالوجی انسٹی ٹیوٹ راولپنڈی کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ن لیگ کے صدر نیب میں پیش نہیں ہوں گے، شہباز شریف کرونا وائرس کے پیش نظر نہیں، قومی حکومت کا خواب لے کر پاکستان آئے۔
شیخ رشید احمد نے بتایا کہ وزیر اعظم کو موجودہ حالات کے پیش نظر سب سے صلح کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
وفاقی وزیرریلوے کا کہنا تھا کہ وبا کے پیش نظر جہاں ضرورت پڑی ریلوے کے موبائل اسپتال بجھوا دیں گے، راولپنڈی کے پرائیویٹ اسپتالوں کو بھی کنٹرول میں لے سکتے ہیں۔

