مولانا یا میڈیا- جھوٹا کون؟
پاکستان کے مشہور مبلغ اور تبلیغی جماعت کے اہم رہنما مولانا طارق جمیل نے کہا ہے کہ دنیا بھر کا میڈیا جھوٹا ہے۔
مولانا نے یہ بیان میڈیا کے ہی توسط سے دیا ہے اور ان کو پاکستان کا سرکاری اور چار نجی ٹی وی چینل براہ راست دکھا رہے تھے۔
کیا مولانا جس میڈیا کو جھوٹا کہہ رہے ہیں اسی کے ذریعے ان کا کہا ہوا سچ ہوگا جو کروڑوں ناظرین تک پہنچا؟
اس کا فیصلہ آپ کریں۔ پاکستان میں لاکھوں سوشل میڈیا صارفین اس بیان پر اپنا ردعمل ظاہر کر رہے ہیں۔

