اسلام آباد میں سائیکل سوار لڑکی کون؟
پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کو غیرملکیوں کے لیے پرامن اور پرآسائش شہر سمجھا جاتا ہے جہاں قدرتی ماحول اور صاف ہوا میسر ہے۔
پاکستان میں جرمنی کے سفارتخانے کی نوجوانوں کے امور کے لیے نمائندہ ماریون پفننگ اسلام آباد کے موسم کو سائیکل پر انجوائے کرتی ہیں۔
انہوں نے ٹوئٹر پر اپنی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ
”کبھی کبھی میں یہ بھول جاتی ہوں کہ اسلام آباد میں رہنا کتنا اچھا لگتا ہے، کام کے بعد میں اس خوشگوار موسم میں اپنی سائیکل چلانے جا سکتی ہوں اور پھولوں سے لطف اندوز ہوتے ہوئے، اپنے ان دوستوں سے مل سکتی ہوں، جو کہ یہی کر رہے ہیں۔ اور یقینا یہ سب کچھ ایک محفوظ سماجی فاصلے کے ساتھ۔“
یاد رہے کہ پاکستان میں جرمنی کے سابق سفیر مارٹن کوبلر بھی اپنی ایسی سرگرمیوں کے لیے بہت مقبول تھے۔

