ایک دن میں وائرس کا ریکارڈ پھیلاؤ
پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 15759ہو گئی جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 874 نئے کیسز سامنے آئے۔
جمعرات کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 19 مزید ہلاکتوں کے بعد ملک میں مرنے والوں کی تعداد 346 ہو گئی ہے۔
سب سے زیادہ خیبر پختونخوا میں 122 اموات، پنجاب 103، سندھ میں 100 اموات ہوئیں جبکہ ملک بھر میں 153 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
اب تک پنجاب میں 6061، سندھ میں 5695 مریضوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے جبکہ کے پی میں 2313، بلوچستان میں 978، گلگت میں 333 کیسز رپورٹ ہوئے۔
اسلام آباد میں 313 جبکہ آزاد کشمیر میں 66 مریض رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں چار ہزار سے زائد مریض صحت یاب بھی ہوئے۔

