پاکستان

پٹرول 15، ڈیزل 27 روپے سستا

اپریل 30, 2020

پٹرول 15، ڈیزل 27 روپے سستا

پاکستان میں وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹی فکیشن جاری کیا ہے جس کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 15روپے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 27روپے 15پیسہ کی کمی کی گئی ہے۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 30روپے کی کمی کی گئی ہے جبکہ لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 15روپے کم کی گئی ہے۔

نئی قیمتوں کے مطابق ڈیزل پٹرول سے ایک روپے سستا ہو گیا ہے۔

واضح رہے کہ دنیا میں خام تیل کی قیمتیں تاریخ کی کم ترین سطح پر ہیں اور عالمی منڈی میں خریدار کم اور سپلائی زیادہ ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے