پاکستان

اسلام آباد میں لاک ڈاؤن کے دوران شہریوں کا مظاہرہ

مئی 1, 2020

اسلام آباد میں لاک ڈاؤن کے دوران شہریوں کا مظاہرہ

پاکستان کے دارلحکومت اسلام آباد میں شہریوں نے لاک ڈاؤن کے دوران احتجاج کیا ہے اور انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی۔

شہر کے سیکٹر آئی ٹین میں درجنوں افراد نے لاک ڈاؤن کے دوران پانی کی قلت اور سی ڈی اے کی جانب سے برتی جانے والی غفلت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔

اسلام آباد کے اسسٹنٹ کمشنر نے موقع پر پہنچ کر شہریوں سے مذاکرات کیے اور ان کا مسئلہ حل کرنے کے لیے متعلقہ ادارے سے بات کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

مظاہرین نے کہا کہ ایک ماہ ہونے کو ہے مگر پانی کی قلت کا مسئلہ حل نہیں ہو رہا، متعلقہ ادارے کو کئی مرتبہ درخواستیں دیں لیکن کسی کے کان پر جوں نہیں رینگ رہی۔

واضح رہے کہ آئی ٹین ون اور فور کے علاقے کو وائرس پھیلنے کی وجہ سے دو دن قبل سیل بھی کیا گیا تھا۔

جمعرات کی شب مقامی ایم این اے عمر اسد بھی علاقے کے دورے پر آئے جہاں ان کو احتجاج کرنے والے شہریوں سے واسطہ پڑا جس کے بعد وہ فوری طور پر وہاں سے چلے گئے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے