پاکستان

عارف وزیر کے قتل پر گورنر کا متنازع ٹویٹ

مئی 2, 2020

عارف وزیر کے قتل پر گورنر کا متنازع ٹویٹ

پاکستان کے سابق قبائلی علاقے وزیرستان میں قومی اسمبلی کے رکن علی وزیر کے کزن عارف وزیر کو قتل کر دیا گیا ہے جس کے بعد صوبہ پنجاب کے گورنر چودھری سرور کی اس قتل پر کی گئی ٹویٹ کو پشتون سوشل میڈیا صارفین نے سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔

چودھری سرور نے بعد ازاں یہ ٹویٹ ڈیلیٹ کر دی ہے۔

پنجاب کے گورنر کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے لکھا گیا کہ ’پہلے این ڈی ایس (افغان خفیہ ایجنسی) کا ارادہ منظور پشتین کے قتل کا تھا۔ مگر وہ چھپ گیا تو پی ٹی ایم کو عارف وزیر کی لاش فراہم کر دی گئی۔ اس قتل کے معاون علی وزیر اور محسن داوڑ ہیں۔‘

جنوبی وزیرستان میں قتل کیے گئے عارف وزیر اپنے خاندان کے اٹھارویں فرد ہیں جن کی ٹارگٹ کلنگ کی گئی۔

ایم این اے محسن داوڑ نے عارف وزیر کے قتل کی سخت مذمت کی ہے۔

انہوں نے ٹویٹ کیا ہے کہ اس قتل کے پیچھے پشتون مخالف قوتیں ہیں۔

افراسیاب خٹک نے ٹویٹ کیا ہے کہ انہوں نے علی وزیر اور دیگر رہنماؤں سے تعزیت کی ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے