پاکستان

زکوۃ فنڈسے عملے کو تنخواہوں کی رپورٹ

مئی 3, 2020

زکوۃ فنڈسے عملے کو تنخواہوں کی رپورٹ

کورونا وائرس کے دوران ہسپتالوں میں سہولیات کے از خود نوٹس کیس میں سندھ حکومت نے رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق زکوٰۃ فنڈ سے زکوٰۃ عملے کے 817 افراد کی تنخواہوں پر 185.9 ملین روپے خرچ ہوتے ہیں.

جہانزیب عباسی

سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں سندھ حکومت نے موقف اختیار کیا کہ زکوۃ اور بیت المال سے متعلق تفصیلی رپورٹ پہلے جمع کرائی جا چکی ہے۔ کل زکوۃ فنڈ کا 23.71 فیصد سندھ کو ملتا ہے,2019-20 میں سندھ کو 2041.1 ملین روپے زکوۃ فنڈ اکٹھا ہوا۔

رپورٹ کے مطابق رواں برس 1200 ملین گزارا الاونس کیلئے مختص کیے گئے ہیں,دینی مدارس,ہیلتھ کیئر,سوشل ویلفیئر اور غریب بچیوں کی شادی کیلئے 203 ملین مختص ہیں,تعلیمی معاونت اور عید پیکچ کیلئے 1491 ملین مختص ہیں۔

زکوٰۃ فنڈ سے زکوٰۃ عملے کے 817 افراد کی تنخواہوں پر 185.9 ملین روپے خرچ ہوتے ہیں. رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 390 صنعتی یونٹس کو ایس او پیز کے مطابق کھولنے کی اجازت دی گئی ہے۔

طبی عملے سمیت تمام ورکرز کو حفاظتی طبی سامان مہیا کیا جارہا ہے,سندھ میں روزانہ 4170 کرونا وائرس ٹیسٹ کی صلاحیت موجود ہے,کرونا وائرس کے باعث کراچی کی 11 یونین کونسلز کو سیل کیا گیا تھا, ان یونین کونسلز میں 62 کرونا مریض سامنے آئے جن میں سے 4 فوت ہوئے جبکہ 11 صحتیاب ہو چکے۔

مزکورہ یونین کونسلز میں 17 اپریل سے 27 اپریل کے دوران 121 نئے کیسز میں 2 اموات ہوئیں جبکہ 42 صحتیاب ہوئے۔ مذکورہ یونین کونسلز میں لاک ڈاون نہ کیا جاتا تو مزید کیسز بڑھنے کا خدشہ تھا۔

احساس پروگرام کے تحت 20 لاکھ 97 ہزار دو سو ایک افراد میں اب تک 25 ارب 36 کروڑ 21 لاکھ انچاس ہزار روپے تقسیم ہو چکے.

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے