پاکستان میں کل ہلاکتیں 486 ہو گئیں
پاکستان میں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ ایک روزمیں ایک ہزار 315 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد وائرس کے مریضوں کی تعداد21 ہزار501 ہو گئی۔
سرکاری اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 24 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد ملک میں ہلاکتوں کی تعداد 486 ہو گئی۔
منگل کو جاری کیے اعداد وشمار کے مطابق پنجاب میں 8 ہزار103 ،سندھ میں 7 ہزار882 افراد کوروناسے متاثر ہوئے. خیبر پختونخوامیں تین ہزار288 ، بلوچستان میں ایک ہزار321 افرادمیں تصدیق ہوئی ہے۔
گلگت بلتستان میں 372 ،اسلام آباد میں 464 افراد کوروناکا شکار ہوئے جبکہ پاکستان کے زیرانتظام کشمیر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 71 ہوگئی۔
پاکستان میں کوروناسےاب تک 5782 افراد صحتیاب ہوگئے جبکہ اب تک دو لاکھ 22 ہزار404 ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔

