متفرق خبریں

تباہ مکان کے ملبے پر افطار کہاں

مئی 7, 2020

تباہ مکان کے ملبے پر افطار کہاں

دنیا بھر سے مسلمانوں کے مقدس مہینے رمضان کے دوران افطار کی تصاویر عالمی میڈیا اور سوشل میڈیا کی زینت بنتی ہیں۔

رواں برس خانہ جنگی سے تباہ حال شام میں گھروں کے ملبے پر افطار کرنے والے خاندانوں کی تصاویر وائرل ہیں۔

شام میں ایران کے حمایت یافتہ ڈکٹیٹر بشار الاسد کی افواج اور مخالف شدت پسند مسلح تنظیموں کے درمیان آٹھ سال کی خانہ جنگی نے لاکھوں افراد کو بے گھر کیا ہے۔

شام میں ایران، روس بشار الاسد کی حمایت کر رہے ہیں جبکہ ترکی مخالف قوتوں کے ساتھ ہے۔

امریکہ اور سعودی اتحاد نے بھی بشار حکومت کے خاتمے کے لیے کوششیں کیں۔

بشار الاسد کی حکومت کا ملک کے ایک بڑے حصے پر کنٹرول نہیں۔ امریکہ، روس اور ترکی کی افواج شام کے بعض سرحدی علاقوں میں اپنا قبضہ کیا ہوئے ہیں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے