پاکستان پاکستان24

پاکستان میں وائرس پھیلنے کے نئے ریکارڈ

مئی 8, 2020

پاکستان میں وائرس پھیلنے کے نئے ریکارڈ

پاکستان میں حکام نے تصدیق کی ہے کہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے ایک ہزار 764 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور 35 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

سرکاری اعداد وشمار کے مطابق یہ ایک دن میں اب تک مثبت آنے والے کورونا ٹیسٹ کی سب سے بڑی تعداد ہے۔

35 نئی ہلاکتوں کے بعد ملک میں اموات کی تعداد 594 تک پہنچ گئی ہے۔

سرکاری اعداد وشمار کے مطابق پاکستان میں اب تک 25 ہزار 837 کورونا ٹیسٹ مثبت آ چکے ہیں جن میں سے سات ہزار 530 مریض صحت یاب ہوئے جبکہ 594 کی ہلاکت ہوئی۔ اس وقت ملک بھر میں 17 ہزار 713 افراد کورونا وائرس کا شکار ہیں۔

خیبر پختونخوا میں 209، پنجاب میں 183، سندھ میں 171، بلوچستان میں 24، اسلام آباد میں چار اور گلگت بلتستان میں تین مریض ہلاک ہو چکے ہیں۔

پنجاب میں اب تک دس ہزار سے زائد جبکہ سندھ میں نو ہزار سے زائد کورونا ٹیسٹ مثبت آ چکے ہیں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے