پہلے ٹیسٹ، پھر اجلاس میں شرکت
پاکستان میں قومی اسمبلی کے ارکان سے کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس سے ہوشیار رہیں اور اپنے ٹیسٹ کرائیں۔
جمعے کو قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے ارکان کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت سے پہلے ملک کی مستند لیبارٹری سے ٹیسٹ کرانے کی ہدایت جاری کی ہے۔
پاکستان میں قومی اسمبلی کا اجلاس دو ماہ بعد پیر کو منعقد ہوگا۔
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے ممبران قومی اسمبلی کو اجلاس میں شرکت کرنے سے پہلے کورونا ٹیسٹ کرانی کے لیے ہدایت نامہ جاری کیا ہے۔
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے ارکان کو ممبران کو ملک کی مستند لیبارٹری سے ٹیسٹ کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیسٹ کے بغیر ٹیسٹ اسمبلی اجلاس میں شرکت مشکوک ہو گی۔

