متفرق خبریں

چین کے دارالحکومت میں جم کھل گئے

مئی 10, 2020

چین کے دارالحکومت میں جم کھل گئے

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں تین ماہ بعد جم کھول دیے گئے ہیں تاہم ورزش کرنے والوں کے لیے ماسک پہننا اور سماجی فاصلہ رکھنا ضروری ہے۔

عالمی وبا کورونا وائرس گزشتہ سال دسمبر کے وسط میں چین کے شہر ووہان سے پھیلی تھی جس کے بعد جنوری کے اواخر میں ملک بھر کے سکول اور پرہجوم جگہیں بند کر دی گئی تھیں۔

چین میں وائرس کے پھیلاؤ پر قابو پا لیا گیا ہے تاہم دنیا کے کئی بڑے ملکوں میں تاحال کورونا بے قابو ہے۔

امریکہ اور یورپ وبا سے متاثرہ خطوں میں سرفہرست ہیں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے