پاکستان

کورونا کیسز: سندھ پنجاب سے آگے نکل گیا

مئی 16, 2020

کورونا کیسز: سندھ پنجاب سے آگے نکل گیا

پاکستان میں کورونا کے متاثرین میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور ملک بھر میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 38 ہزار 799 تک پہنچ گئی۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 31 افراد جان سے گئے جس کے بعد اموات کی تعداد 834 ہوگئی۔


نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1581 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں اب تک 14 ہزار 201، سندھ میں 14 ہزار 916، خیبر پختونخوا میں 5 ہزار 678، بلوچستان میں 2 ہزار 457، گلگت بلتستان میں 518،اسلام آباد میں 921 جبکہ آزاد کشمیر میں کل 108 کیسز ہیں۔

ملک بھر میں اب تک 3 لاکھ 59 ہزار 264 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 14 ہزار 878 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 10 ہزار 880 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ کئی مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس سے مرنے والے 834 افراد میں سے سندھ میں 255، پنجاب میں 245، خیبر پختونخوا میں 291، گلگت بلتستان میں 4، بلوچستان میں 31 اور اسلام آباد کے 7 مریض شامل ہیں۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک 462 ہسپتالوں میں قائم قرنطینہ مراکز مریضوں کا علاج جاری ہے، ان ہسپتالوں میں 7295 بیڈز کا بندوبست کیا گیا ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے