پاکستان میں 105 وینٹیلیٹر، تین لاکھ ماسک درآمد
این ڈی آر ایم ایف کی فنڈنگ سے خریدے گئے سامان کی چین سے بذریعہ پی آئی اے پاکستان منتقلی کا سلسلہ جاری ہے۔ چین سے 20 ٹن طبی سامان لے کر ایک اور طیارہ اسلام آباد پہنچ گیا۔
ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق اسلام آباد آنے والے جہاز میں 99 وینٹیلیٹرز اور دو لاکھ 60 ہزار این95 ماسک لائے گئے۔ اس کے علاوہ ڈونیشن میں دیا گیا کا سامان بھی لایا گیا۔
ڈونیشن میں چھ وینٹلیٹرز، 300 حفاظتی سوٹ، اور 600 سو حفاظتی عینکیں شامل ہیں. سات ہزار کے این 95 ماسک اور چھ ہزار سرجیکل ماسک بھی لائے گئے۔
ترجمان کے مطابق بیجنگ سے اسلام آباد ایئر لفٹ کیے جانے والے سامان کا یہ آٹھواں جہاز ہے

