پنجاب میں اساتذہ گندم کی سمگلنگ روکیں گے
پاکستان کے صوبہ پنجاب میں حکومت نے اساتذہ سے گندم کی بین الصوبائی سمگلنگ روکنے کی ڈیوٹی لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ حکومت پنجاب نے کورونا کی وجہ سے بند سکولوں کے اساتذہ کو گندم کی سمگلنگ روکنے کی ڈیوٹی پر مامور کیا ہے۔ اساتذہ گندم کی غیر قانونی سپلائی روکنے کے لیے بنائے گئے ناکوں پر ڈیوٹی دیں گے۔
لاہورکے بعض اساتذہ نے بتایا ہے کہ گندم کی سمگلنگ پر ڈیوٹی روکے گئے کنوینس الاؤنس بحالی سے مشروط کی گئی ہے۔ اساتذہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے بند سفری الاؤنس کی بحالی کا مطالبہ کیا تو حکومت نے ڈیوٹیاں لگا دیں۔
انہوں نے کہا کہ اضافی ڈیوٹی سے گھبراتے نہیں تاہم انسداد سمگلنگ جیسے تکنیکی کام کا تجربہ نہیں۔
دوسری جانب پنجاب حکومت کے ترجمان مسرت چیمہ نے کہا ہے کہ مشکل کی گھڑی میں حکومتی امور چلانے کے لیے تمام سرکاری ملازمین سے کام لیا جا رہا ہے۔ سکولوں کی بندش کے باعث اساتذہ سے دیگر ڈیوٹیاں لے رہے ہیں۔
لاہور: یہ کوئی نئی بات نہیں، پہلے بھی اساتذہ کی ڈیوٹیاں لگتی رہی ہیں، مسرت چیمہ

