پاکستان

پختونخوا میں 408، ملک میں 1200 ہلاکتیں

مئی 25, 2020

پختونخوا میں 408، ملک میں 1200 ہلاکتیں

پاکستان میں کورونا وائرس کے شکار افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایک ہزار 356 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جبکہ اس دوران 30 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔ ملک میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 57 ہزار سے تجاوز کر گئی۔

منگل کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 7 ہزار سے زائد ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے ایک ہزار 356 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔

سندھ میں متاثرہ افراد کی تعداد 22 ہزار 934 تک پہنچ گئی جبکہ پنجاب میں 20 ہزار 77 اور خیبرپختونخوا 7 ہزار 905 مریض ہیں۔

بلوچستان تین ہزار 407، اسلام آباد ایک ہزار 641، گلگت بلتستان 619 اور آزاد کشمیر میں 209 مریض زیر علاج ہیں۔

ملک بھر میں مریضوں کی تعداد 57 ہزار 349 ہو گئی جبکہ ایکٹو کیسز 37 ہزار 700 ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 30 مریض زندگی کی بازی بھی ہار گئے۔

سب سے زیادہ اموات خیبرپختونخوا میں 408 ہوئی ہیں۔ سندھ میں 369، پنجاب 352، بلوچستان 40، اسلام آباد 17، گلگت بلتستان 7 اور آزاد کشمیر میں 2 افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔

اب تک کورونا وائرس سے ایک ہزار 197 مریض ہلاک ہوئے جبکہ 361 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

17 ہزار سے زائد مریض کورونا وائرس کو شکست دے کر صحت یاب بھی دے چکے ہیں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے