’گندی ویڈیو‘ لائیک کرنے پر ٹوئٹر چھوڑ دیا
Reading Time: < 1 minuteپاکستان کے مشہور زمانہ سوئنگ یارکر پھینکنے والے بولر وقار یونس نے کہا ہے کہ اب ان کو سوشل میڈیا پر نہیں دیکھا جا سکے گا۔
جمعے کی صبح انہوں نے ایک ویڈیو پیغام میں ٹوئٹر چھوڑنے کا اعلان کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ رات ان کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کو ہیک کرکے ایک گندی اور بے ہودہ ویڈیو لائیک کی گئی جس کی وجہ سے ان کو اور ان کے اہلخانہ کو تکلیف پہنچی۔
وقار یونس نے کہا کہ یہ پہلی بار نہیں ہوا بلکہ اس کے پہلے بھی اسی شخص نے ان کے اکاؤنٹ کو ہیک کیا تھا۔
وقار یونس کے ٹوئٹر پر 17 لاکھ فالوورز ہیں اور ان کے ویڈیو پیغام کو پہلے چار گھنٹوں میں 75 ہزار سے زائد بار دیکھا گیا ہے۔
بعض صارفین نے وقار یونس کو حوصلہ دینے کی کوشش کی ہے اور ان کو سوشل میڈیا نہ چھوڑنے کے لیے کہا ہے۔
کچھ صارفین نے وقار یونس کو ہیکرز کے خلاف قانونی کارروائی کا بھی مشورہ دیا۔
Array