پاکستان

گھر کے پانچ افراد قتل کرنے والا بھی ہلاک

مئی 29, 2020

گھر کے پانچ افراد قتل کرنے والا بھی ہلاک

سید نعمان شاہ ۔ مانسہرہ
بٹگرام ایک شخص نے فائرنگ کرکے 5 افراد کو قتل کر دیا، پولیس کی جوابی فائرنگ سے ملزم ہلاک ہو گیا۔

خیبر پختونخوا کے ضلع بٹگرام کی تحصیل آلائی کے علاقہ پزنگ میں دماغی توازن بگڑنے پر جہانزیب نامی شخص نے اپنے گھرانے پر فائرنگ کرکے اپنے بیٹے، بیٹی، بہوسمیت دو بیویوں کوقتل کر دیا جبکہ دیگر اہل خانہ نے گھر سے بھاگ کر اپنی جان بچائی۔

واقعہ کے اطلاع پر جب پولیس موقع پر پہنچی تو ملزم نے گرفتاری دینے کے بجائے پولیس پر پربھی فائرنگ شروع کر دی جس سے ایک پولیس اہلکار بھی زخمی ہو گیا جس پر پولیس نے جوابی فائرنگ کرتے ہوئے ملزم کو ہلاک کر دی۔

بٹگرام پولیس کے مطابق مرنے والوں میں ملزم جہانزیب، اس کا بیٹا ابراہیم، ملزم کی دو بیویاں
گل ریزہ اور شاہین، بیٹی زیرہ اور بہو حستہ زوجہ اسماعیل شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق ملزم کا زہنی توازن درست نہیں تھا۔

مقتولین کی لاشیں ورثا کے حوالے کر دیں جبکہ زخمی پولیس اہلکار کی حالات خطرے سے باہر ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے