پٹرول مزید سستا کر دیا گیا
پاکستان میں حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر دی ہے۔
نئی قیمتوں کا اطلاق رات بارہ بجے سے ہوگا۔ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں سات روپے چھ پیسے کمی کے بعد نئی قیمت 74 روپے 52 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
ڈیزل کی قیمت پانچ پیسے اضافے کے بعد 80 روپے پندرہ پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
مٹی کے تیل کی قیمت میں گیارہ روپے 88 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد نئی قیمت 35 روپے 56 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
لائٹ ڈیزل آئل کی فی لیٹر میں قیمت نوروپے سینتیس پیسے کمی ہوئی ہے اور نئی قیمت 38 روپے چودہ پیسے فی لیٹر ہے۔

