وہ شخص جو لاک ڈاؤن میں ارب پتی بن گیا
تجارت اور مالیاتی امور کے مشہور نشریاتی ادارے بلومبرگ نے کہا ہے کہ امریکی کمپنی زوم کے آپریشنل ڈائریکٹر ایریک یوان نے لاک ڈاؤن کے تین ماہ میں چار ارب ڈالر کمائے اور ان کی مجموعی دولت سات ارب 75 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔
آن لائن ویڈیو ایپلیکیشن ’زوم ‘ کے 10 ملین صارفین کی تعداد چار ماہ میں بڑھ کر 200 ملین تک پہنچ گئی ہے۔
کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں گھروں تک محدود اپنے کاروباری اور دفتری امور انجام دینے کے لیے زوم کا استعمال کر رہے ہیں۔
فیس بک اور گوگل نے زوم کے مقابلے میں آن لائن ویڈیو ایپس لانچ کیں مگر زوم اس وقت سرفہرست ہے۔
عالمی لیڈروں اور اقوام متحدہ کے مختلف ذیلی اداروں کی میٹنگز بھی زوم کے ذریعے ہو رہی ہیں۔

زوم کے مالک ایریک یوان کی عمر 49 برس ہے اور ان کا شمار ان چینی نژاد امریکی شہریوں میں ہوتا ہے جنہوں نے سیلیکون ویلی کی نمایاں کمپنیوں میں اہم کردار ادا ر کے کامیابیاں حاصل کیں۔
بلومبرگ کے مطابق یوان چین کے صوبے شیڈونگ میں پیدا ہوئے ان کے والدین انجینئرنگ کے پیشے سے منسلک تھے یعنی یوان کو وراثت میں یہ پیشہ ملا۔

