پاکستان پاکستان24

پاکستان میں 30 لاکھ ملازمتیں ختم ہوں گی: حکومت

جون 5, 2020

پاکستان میں 30 لاکھ ملازمتیں ختم ہوں گی: حکومت

‏پاکستان میں حکومت نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ کورونا بحران کے باعث 30 لاکھ افراد بے روزگار ہو سکتے ہیں جس کے بعد ملک میں غربت کی شرح 33.5 فیصد ہو جائے گی ۔

حکومت کی جانب سے پارلیمان کے ایوان بالا (سینیٹ) میں یہ اعتراف تحریری طور پر کورونا بحران سے ملکی معیشت کو پہنچنے والے نقصان کے تخمینے میں کیا گیا ہے۔

پارلیمان کو بتایا گیا ہے کہ بحران کے باعث صنعتی شعبے میں دس لاکھ جبکہ خدمات (سروسز) کے شعبے میں 20 لاکھ ملازمتیں ختم ہو رہی ہیں۔

تحریری جواب میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ تین ماہ کے دوران بحران کے باعث ملکی کرنسی کی قدر میں ساڑھے سات فیصد گراوٹ ہوئی۔

پارلیمان کو بتایا گیا ہے کہ ریونیو میں کمی اور اخراجات میں اضافے سے بجٹ کا خسارہ جی ڈی پی کے ساڑھے سات فیصد سے ساڑھے نو فیصد تک ہونے کا خدشہ ہے۔

واضح رہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ نے پاکستان سے حکومت سے کہا ہے کہ نئے بجٹ میں خسارے کو جی ڈی پی کے صفر اعشاریہ چار فیصد پر لے جایا جائے اور مزید ٹیکس لگائے جائیں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے