ہزارہ موٹروے پر گاڑی الٹنے سے پانچ ہلاک
ہری پور کے قریب ہزارہ موٹر وے پر گاڑی الٹنے سے پانچ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
حادثہ جمعے کو علی الصبح پیش آیا۔
بتایا جا رہا ہے کہ ایبٹ آباد سے تعلق رکھنے والے خاندان کے 5 افراد اسلام آباد جا رہے تھے جب تیز رفتار گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہو کر موٹر وے سے نیچے کھیتوں میں جا گری۔
موٹر وے پولیس کے مطابق مرنے والوں میں تین سگے، ماں اور بیٹی شامل ہیں۔ حادثے میں دو زخمیوں کو فوری طور پر پمز ہسپتال اسلام آباد منتقل کیا گیا۔
گاڑی میں سوار افراد ایبٹ آباد سے اسلام آباد فوتگی پر جارہے تھے۔

