متفرق خبریں

کولمبس کے مجسمے کا سر قلم کر دیا

جون 10, 2020

کولمبس کے مجسمے کا سر قلم کر دیا

امریکہ کو دریافت کرنے والے سیاح کرسٹوفر کولمبس کا مجسمہ بھی احتجاج کی زد میں آ گیا ہے اور بوسٹن شہر میں واقع کولمبس کے مجسمے کے سر کو رات میں کوئی اتار کر لے گیا ہے۔

امریکہ میں سیاہ فام شہری جارج فلوئیڈ کی پولیس حراست میں ہلاکت کے بعد کئی ریاستوں میں پرتشدد مظاہرے ہوئے اور دنیا بھر میں نسل پرستی اور اقلیتوں پر پولیس مظالم کی مذمت کی گئی۔

یورپ کے کئی ملکوں میں غلاموں کی تجارت کرنے والے افراد کے مجسمے گرائے جا رہے ہیں اور نسل پرستی کے خلاف بڑے احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے