پاکستان پاکستان24

’حفاظتی تدابیر پر عمل کرانے کی سختی کریں گے‘

جون 11, 2020

’حفاظتی تدابیر پر عمل کرانے کی سختی کریں گے‘

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آںے والے دنوں میں کورونا وائرس سے ملک میں اموات بڑھیں گی۔ ’خوش قسمت ہیں کہ ہمارے پاس ٹائیگر فورس ہے۔‘

جمعرات کو اپنے خطاب میں پاکستانی وزیراعظم نے کہا کہ پڑوسی ملک انڈیا بھی پاکستان کو فالو کر رہا ہے اور اب لاک ڈاؤن نہیں لگا رہا مگر وہاں ہسپتالوں میں جگہ نہیں ہے جبکہ پاکستان میں حالات بہتر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ’اپنے دفتر سے جائزہ لوں گا کہ کن ایس او پیز پر چلنا ہے۔ رپورٹ آگئی ہے کہ تمام صوبوں میں ایس او پیز پر کتنا عمل درآمد کیا جا رہا ہے۔ بازاروں میں، دکانوں میں، مساجد میں، لوکل ٹرانسپورٹ، پارکوں میں کتنا عمل کیا جا رہا ہے اس حوالے سے روزانہ مجھے رپورٹ ملے گی ۔ جہاں ایس او پیز پر عمل نہیں کیا جا رہا ہوگا وہاں کارروائی ہوگی اور اس جگہ کو بند کردیا جائے گا۔‘

وزیراعظم نے کہا کہ ’ہم روزانہ بارہ لاکھ روزانہ ٹیسٹ کر سکتے ہیں۔‘ جس پر وفاقی وزیر اسد عمر نے ان کی تصحیح کی اور کہا کہ بارہ لاکھ روزانہ نہیں ماہانہ ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے