پاکستان

جنرل باجوہ کا شہباز شریف کو فون، کورونا پر تشویش

جون 11, 2020

جنرل باجوہ کا شہباز شریف کو فون، کورونا پر تشویش

پاکستان کی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے قومی اسمبلی میں حزب اختلاف کے قائد اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کے کورونا پازیٹیو ہونے پر تشویش ظاہر کی ہے۔

مسلم لیگ ن کے ترجمان کے مطابق آرمی چیف نے ن لیگی صدر کو فون کیا اور ان کی خیریت دریافت کی اور کورونا ٹیسٹ پازیٹیو آنے پر اپنی تشویش بھی ظاہر کی۔

فوج کے سربراہ نے اپوزیشن لیڈر کی جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی۔

شہباز شریف کو قومی اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے خیریت دریافت کرنے کے لیے فون کیے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے