متفرق خبریں

برطانیہ میں کامیاب کورونا کی دوا پاکستان میں سستی

جون 16, 2020

برطانیہ میں کامیاب کورونا کی دوا پاکستان میں سستی

برطانیہ میں کورونا کے سینکڑوں مریضوں کو بچانے والی دوا پاکستان میں ایک روپے کی فی گولی دستیاب ہے۔

برطانوی ماہرین کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کے خلاف کم مقدار والی سٹیرائڈ دوا ڈیکسامیتھازون سے کامیاب علاج ایک زبردست پیش رفت ہے۔

محققین کا کہنا ہے کہ اگر برطانیہ میں وبا کے آغاز کے ساتھ ہی یہ دوا مریضوں کو دی جاتی تو پانچ ہزار کے لگ بھگ زندگیاں بچائی جا سکتی تھیں۔

محققین کے سربراہ، پروفیسر پیٹر ہوربی کا کہنا ہے کہاب تک صرف یہ ہی ایک دوا ہے جس نے ہلاکت کی شرح کو کم کیا ہے، اور خاصی حد تک کم کیا ہے، یہ اب تک کی سب سے بڑی پیش رفت ہے۔

برطانوی وزیر صحت میٹ ہنکاک نے کہا ہے کہ دوا کا بڑا سٹاک موجود ہے اور فوری طور پر مریضوں کے استعمال میں لایا جا رہا ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے