ملائیشیا میں بھی پاکستانی پائلٹس معطل
ملائیشیا میں سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ان تمام پائلٹس کو عارضی طور پر کام کرنے سے روک دیا ہے جن کو پاکستان نے لائسنس جاری کیے ہیں۔
بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق ملائیشیا کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کہا ہے کہ ان کی نجی ایئر لائنز میں 20 پاکستانی پائلٹس کام کرتے ہیں جبکہ ملائیشین سرکاری ایئر لائن کے مطابق ان کے پاس ایسا کوئی پائلٹ جہاز نہیں اڑاتا جس کو پاکستانی سول ایوی ایشن نے لائسنس جاری کیا ہو۔
خیال رہے کہ پاکستانی پائلٹس کے جعلی لائسنس کے وفاقی وزیر غلام سرور خان کے بیان کے بعد کئی ملکوں میں پی آئی اے اور پاکستانی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے جاری کردہ لائسنس کی تصدیق کر رہے ہیں۔

