پاکستان24

سری لنکن کرکٹر سائیکل سوار کو کچلنے پر گرفتار

جولائی 5, 2020

سری لنکن کرکٹر سائیکل سوار کو کچلنے پر گرفتار

سری لنکا میں پولیس نے قومی کرکٹ ٹیم کے بلے باز کوسل مینڈس کو مبینہ طور پر اپنی سپورٹس کار کی ٹکر سے سائیکل سوار کو کچلنے پر گرفتار کیا ہے۔

اتوار کی صبح سڑک کے اس حادثے میں سائیکل سوار کی موت واقع ہو گئی تھی۔

پولیس کے مطابق اتوار کی صبح دارالحکومت کولمبو کے قریب ایک سائیکل سوار کو تیز رفتار کار نے کچل دیا جو موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مبینہ طور پر یہ حادثہ کرکٹر کوسل مینڈس کی گاڑی سے پیش آیا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے