متفرق خبریں

ایشوریا، امیتابھ اور ابھیشیک کورونا سے متاثر

جولائی 12, 2020

ایشوریا، امیتابھ اور ابھیشیک کورونا سے متاثر

انڈیا کی فلم انڈسٹری بالی وڈ کے مشہور بچن خاندان کے افراد کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں۔

اداکار امیتابھ بچن اور ان کے بیٹے ابھیشیک بچن کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد ابھیشیک کی اہلیہ ایشوریا رائے بچن اور بیٹی ارادھیا بچن میں بھی وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔


ریاست مہاراشٹر کے وزیر صحت راجیش ٹوپے نے ٹویٹ کرکے اس کے بارے میں معلومات دی ہیں۔

راجیش ٹوپے نے بتایا ہے کہ امیتابھ بچن کی اہلیہ جیا بچن کی کووڈ 19 کی رپورٹ منفی آئی ہے۔ 

دوسری جانب سوشل میڈیا پر ماضی کی معروف اداکارہ اور بی جے پی کی رکن پارلیمان ہیما مالنی کی طبیعت کی ناسازی کی بات گشت کرتی افواہ کے جواب انہوں نے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو پیغام میں بتایا ہے کہ وہ صحت مند ہیں۔

بالی وڈ کے اداکار انوپم کھیر نے بھی ایک ٹویٹ میں اپنی والدہ کے کورونا سے متاثر ہونے کی اطلاع دی ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے