پاکستان پاکستان24

جنرل باجوہ کی اٹلی کو وائرس کے خلاف مدد کی پیشکش

جولائی 16, 2020

جنرل باجوہ کی اٹلی کو وائرس کے خلاف مدد کی پیشکش

پاکستان کی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کورونا سے متاثرہ یورپی ملک اٹلی کو مدد اور تعاون کی پیش کش کی ہے۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق آرمی چیف نے اٹلی کے سفیر کو کورونا کے خلاف ہر ممکن تعاون کی پیشکش کی۔

آئی ایس پی آر کے بیان میں کہا گیا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سےاٹلی کےسفیر ایندریاس فیراریسی نے راولپنڈی میں ملاقات کی۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور ، خطے کی صورتحال اور دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

بیان کے مطابق اٹلی کے سفیر نے خطے میں امن کی کوششوں پر پاکستان کے کردار کو سراہا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز عراق کے سفیر نے بھی جنرل باجوہ سے ملاقات کی تھی جس میں پاکستان کی فوج کے سربراہ نے سکیورٹی اور معیشت سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کی پیش کش کی تھی۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے