پاکستان پاکستان24

پٹرول پر 48، ڈیزل پر 51 روپے فی لٹر ٹیکس ہے: حکومت

جولائی 17, 2020

پٹرول پر 48، ڈیزل پر 51 روپے فی لٹر ٹیکس ہے: حکومت

پاکستان میں تحریک انصاف کی وفاقی حکومت نے اعتراف کیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات پر ٹیکس میں دگنا اضافہ کیا گیا۔

جمعے کو وفاقی وزیر برائے توانائی عمر ایوب نے پارلیمنٹ کے ایوان بالا یعنی سینیٹ کو بتایا کہ حکومت پٹرول پر 47 روپے 86 پیسے جب کہ ڈیزل پر 51 روپے 41 پیسے فی لٹر ٹیکس وصول کر رہی ہے تاہم ان کا کہنا تھا کہ خطے میں پاکستان میں تیل کی قیمت اس وقت سب سے کم ہے۔

سینیٹ کے اجلاس کے دوران جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد نے پوچھا کہ حکومت پٹرول کی قیمت خرید سے 100 فیصد زائد ٹیکس کیوں وصول کر رہی ہے۔


جواب میں وفاقی وزیر برائے توانائی عمر ایوب نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان عوام کو ریلیف دے رہے ہیں، خطے میں پاکستان میں تیل کی قیمت اس وقت سب سے کم ہے، پیٹرولیم مصنوعات پر 17 فیصد ٹیکس لے رہے ہیں ، سپلائی کی مد میں 9 روپے 70 پیسے وصول کئے جا رہےہیں، پیٹرول پر 47 روپے 86پیسے اور ڈیزل پر 51 روپے 41 پیسے فی لیٹر ٹیکس وصول کر رہے ہیں، اگر حکومت ٹیکس وصول نہیں کرے گی تو سینیٹ کی لائٹس اور ارکان کی تنخواہ کا خرچہ کون دے گا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے