سنتھیا آئی ایس پی آر کے پراجیکٹ پر کام کر رہی ہیں: حکومت
پاکستان میں امریکی شہری سنتھیا ڈی رچی کے بارے میں وزارت داخلہ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کو بتایا ہے کہ ان کے ویزے کی مدت میں توسیع کی جا چکی ہے۔
عدالت میں جمع کرائی گئی رپورٹ کے مطابق سنتھیا فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ساتھ ایک فلم پراجیکٹ پر کام کر رہی ہیں۔ اسی طرح وہ خیبر پختونخوا کی حکومت کے ساتھ بھی ایک منصوبے میں کام کر رہی ہیں۔

