جونی ڈپ مار پیٹ کے عادی تھے: سابقہ اہلیہ
ہالی وڈ کے مشہور اداکار جونی ڈپ کی سابقہ اہلیہ امبر ہرڈ نے لندن ہائیکورٹ کو بتایا ہے کہ ان کو تعلق کے دوران جسمانی اور زبانی تشدد اور بدتر رویے کا سامنا کرنا پڑا۔
جونی ڈپ نے برطانوی اخبار دی سن کے خلاف اپریل 2018 میں اہلیہ پر تشدد کے حوالے سے مضمون شائع کرنے پر ہرجانے کا مقدمہ دائر کیا ہے۔
اخبار نے اپنے دفاع میں جونی ڈپ کی سابقہ اہلیہ کو بیان کے لیے کھڑا کیا ہے۔ امبر ہرڈ کا بیان تین دن جاری رہے گا۔
پیر کو انہوں نے عدالت کو بتایا کہ نشے میں ہونے کی وجہ سے جونی ڈپ کو واقعات یاد نہیں رہتے۔

