پاکستان پاکستان24

مطیع اللہ جان کو کس نے اغوا کیا؟

جولائی 21, 2020

مطیع اللہ جان کو کس نے اغوا کیا؟

سینیئر صحافی مطیع اللہ جان کو نامعلوم افراد نے اغوا کر لیا ہے۔ ان کی اہلیہ نے تصدیق کی ہے۔
سینیئر صحافی مطیع اللہ جان کی اہلیہ کے مطابق ان کے شوہر دارالحکومت اسلام آباد سے منگل کی صبح سے لا پتہ ہیں۔
ان کی اہلیہ کنیز صغریٰ کے مطابق مطیع اللہ جان انہیں منگل کی صبح سیکٹر جی سکس ون تھری میں سکول چھوڑنے آئے تھے تاہم اس کے بعد سے ان کے بارے میں کچھ معلوم نہیں ہو سکا ہے۔
کنیز صغریٰ نے مزید بتایا کہ ’ میں اپنے خاوند کے ساتھ آج صبح ساڑھے نو بجے کے قریب گھر سے نکلی۔۔ صبح دس بجے مطیع اللہ جان نے مجھے اسلام آباد ماڈل سکول کے باہر اتارا جہاں میں پڑھاتی ہوں۔‘
مطیع اللہ جان کی اہلیہ نے بتایا کہ اسکول سے واپسی پر انہیں ان کے خاوند نے تقریباً ساڑھے بارہ بجے واپس لینا تھا۔ ’تاہم مطیع اللہ جان انہیں اسکول لینے نہ پہنچے۔۔‘
مطیع اللہ جان کی بیوی کا کہنا ہے کہ ’ وہ اپنے خاوند کا انتظار کرتی رہیں۔۔ بارش تیز ہوگئی اور کافی دیر بعد انہوں نے باہر جاکر دیکھا، تو گاڑی سکول کے صدر دروازے سے کچھ آگے کھڑی تھی۔‘
کنیز صغریٰ کا کہنا ہے کہ جب وہ گاڑی کے پاس گئیں تو انہوں نے دیکھا کہ گاڑی میں ان کے خاوند کا موبائل فون سیٹ پڑا ہوا تھا۔ جبکہ چابی اگنیشن میں لگی ہوئی تھی۔ لیکن دوسرا موبائل فون غائب تھا۔‘
مطیع اللہ جان کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ تب سے اب تک انہیں کوئی خبر نہیں کہ وہ کہاں ہیں اور کس حال میں ہیں؟؟

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے