ملک ریاض پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ
پاکستان میں اسلام آباد کی ایک احتساب عدالت نے بحریہ آئیکون ٹاور ریفرنس میں پراپرٹی کنگ ملک ریاض سمیت تمام ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کیا۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے 21 اگست کو تمام ملزمان کو طلب کر لیا ہے۔
پیر کو احتساب عدالت اسلام آباد میں بحریہ آئیکون ٹاور ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی۔
عدالت نے ملک ریاض سمیت تمام ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ عدالت نے شریک ملزمان کو ریفرنس کی کاپیاں فراہم کر دیں۔
جج محمد بشیر نےملزمان سے ریفرنس کی ریفرنس کی نقول کی وصولی پر دستخط کروانے کی ہدایت کرتے ہوئے ریمارکس دئیے کہ بعض اوقات ملزمان بعد میں کہتے ہیں کہ ریفرنس کی کاپی نہیں ملی۔
جج محمد بشیر نے فرد جرم عائد کرنے کے لیے 21 اگست کو تمام ملزمان کو طلب کیا ہے۔

