پاکستان24

کورونا پر قابو پا لیا مگر احتیاط ضروری ہے: وزیراعظم

جولائی 27, 2020

کورونا پر قابو پا لیا مگر احتیاط ضروری ہے: وزیراعظم

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ان کی حکومت کی حکمت عملی کامیاب رہی اور کورونا پر تقریبا قابو لیا گیا ہے مگر عید الاضحی کے دوران احتیاط ضروری ہے۔

پیر کو اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا رواں ہفتے کورونا کے کم ترین کیس رپورٹ ہوئے اور اموات بھی کم ہوئیں۔

انہوں نے کہا حکومت پر بہت دباؤ ڈالا گیا کہ سخت لاک ڈاؤن کیا جائے مگر سمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا اور اب ”دنیا کو بھی سمجھ آ گئی ہے کہ غریب ممالک میں سخت لاک ڈاون نہیں کیا سکتا۔“

عمران خان نے کہا کہ پڑوسی ملک انڈیا نے سخت لاک ڈاون اس کی حالت سب کے سامنے ہے۔ ’امیر کو لاک ڈاون سے زیادہ فرق نہیں پڑتا، غریب متاثر ہوتا ہے، انڈیا میں بھی ایسا ہوا‘۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اگرچہ پاکستان میں کیسز نیچے آ رہے ہیں لیکن احتیاط اب بھی کرنی ہے۔ ’عید پر خصوصی طور پر احتیاط کرنے کی ضرورت ہے، ورنہ خدانخواستہ تعداد پھر سے بڑھ سکتی ہے‘

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان ان چند ممالک میں شامل ہے جنہوں نے کورونا پر قابو پالیا ہے اور ملک کے ہسپتالوں پر جو دباؤ تھا اس میں کمی آئی ہے اور آئی سی یو میں مریضوں کی تعداد بھی کم ہو گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب ہم نے تیرہ مارچ کولاک ڈاؤن کا اعلان کیا تو ہمیں کچھ چیلنجز درپیش تھے۔ ’یہ انتہائی ضروری تھا کہ لوگوں کو بیماری کے ساتھ ساتھ بھوک سے بھی بچایا جائے‘۔


عمران خان نے کہا کہ ان کی حکومت اسی وجہ سے زرعی سرگرمیوں پر پابندی نہیں لگائی اور کچھ ہفتے بعد تعمیراتی صنعت کو بھی کھول دیا گیا تھا۔


وزیر اعظم نے بتایا کہ لاک ڈاؤن کے دنوں میں غربیوں کو معاشی مسائل سے بچانے کے لیے احساس پروگرام کے تحت غریبوں کو مالی امداد دی گئی۔ ان کے مطابق ملک کی تاریخ میں کبھی اس قدر بڑا اور شفاف پروگرام نہیں لایا گیا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے