کھیل

پہلے ٹیسٹ میں انگلینڈ نے پاکستان کو شکست دے دی

اگست 6, 2020 2 min

پہلے ٹیسٹ میں انگلینڈ نے پاکستان کو شکست دے دی

Reading Time: 2 minutes

مانچسٹر میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز انگلینڈ نے پاکستان کو تین وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں ایک صفر سے برتری حاصل کر لی ہے۔

انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں مشکلات کا شکار ہو گئی تھی جب 117 رنز پر پانچ انگلش بلے باز آؤٹ ہوئے تاہم اس کے بعد بٹلر اور کرس ووکس نے تیز رفتار بیٹنگ شروع کی اور دس اوورز میں 47 رنز بنا لیے۔

آؤٹ ہونے والے بیٹسمینوں میں جوئے روٹ اور بین سٹوکس اوپر تلے پویلین لوٹے، نسیم شاہ نے روٹ جبکہ یاسر شاہ نے بین سٹوکس کو کیچ آؤٹ کرایا۔

اوپنر رورے برنس دس رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے جبکہ ڈوم سبلے نے 36 رنز بنائے۔

مانچسٹر ٹیسٹ کے چوتھے دن پاکستانی ٹیم دوسری اننگز میں صرف 169 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی یوں انگلش ٹیم کو جیت کے لیے 277 رنز کا ہدف ملا ہے۔

انگلش بولرز سٹورٹ براڈ نے تین جبکہ ووکس اور سٹوکس نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ پاکستان بلے باز دوسری اننگز میں سٹورٹ براڈ، ووکس اور سٹوکس کا سامنا کرنے میں ناکام رہے اور سپنر یاسر شاہ نے آخری نمبروں پر کھیلتے ہوئے 33 رنز بنائے۔

قبل ازیں انگلش کرکٹ ٹیم مانچسٹر ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن پہلی اننگز میں 219 رنز پر پویلین لوٹ گئی تھی۔

پاکستانی بولرز آج بھی کھیل پر چھائے رہے۔ سپنر یاسر شاہ نے چار کھلاڑی آؤٹ کیے۔ شاداب خان اور شاہین آفریدی نے دو دو جبکہ نسیم شاہ اور عباس نے ایک ایک انگلش بلے باز کو آؤٹ کیا۔

پاکستان کو پہلی اننگز میں 107 رنز کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔

۔

آج جب کھیل کا آغاز ہوا تو اولی پاپ 46 اور جو بٹلر 15 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ تھے۔ گزشتہ روز پاکستان کے تیز بولرز نے ابتدا میں تین انگلش بلے بازوں کو پویلین بھیج دیا تھا۔

قبل ازیں انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے دوسرے دن پاکستانی اوپنر شان مسعود سنچری سکور کرنے کے بعد 156 بنا کر آؤٹ ہوئے۔ پاکستان کی پوری ٹیم 326 پر آؤٹ ہو کر پویلین لوٹی۔

بابر اعظم 69 اور شاداب خان 45 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

آرچر نے تین اور ووکس نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

انگلش اوپنر برنس چار کے مجموعی سکور پر اظہر علی کے ریوویو کی بدولت آؤٹ قرار پائے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے