بیروت: دھماکے میں زخمی ہالینڈ کے سفیر کی اہلیہ کا انتقال
لبنان کے دارالحکومت بیروت میں منگل کو ہونے والے ہولناک دھماکوں میں اب تک 154 افراد کی ہلاکت ہو چکی ہے جبکہ پانچ ہزار کے لگ بھگ زخمی ہیں۔
بیروت میں متعین ہالینڈ کے سفیر کی اہلیہ بیروت دھماکے میں زخمی ہونے کے بعد انتقال کر گئی ہیں۔
حکام کے مطابق وہ اپنی لیونگ روم میں کھڑی تھیں جب دھماکہ ہوا۔ شیشے اور سیلنگ گرنے سے وہ زخمی ہو گئی تھیں۔ سفارت خانے میں کام کرنے والے عملے کے دیگر چار افراد بھی دھماکے میں زخمی ہوئے۔
بیروت میں وزارت صحت کے حکام نے کہا ہے کہ 25 لاشیں ناقابل شناخت ہیں جبکہ 60 افراد دھماکے کے بعد سے لاپتہ ہیں جن کی تلاش ملبے میں جاری ہے۔

