بیروت میں مظاہرین کی پولیس سے جھڑپیں، 100 زخمی
لبنان کے دارالحکومت بیروت میں حکومت کی نااہلی اور سیاست دانوں کے خلاف مظاہرے کرنے والے ہزاروں شہریوں پر پولیس نے آنسو گیس کے شیل برسائے ہیں جس سے 100 سے زائد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
گزشتہ منگل کو بم دھماکوں سے بری طرح متاثر ہونے والے بیروت کے مرکزی علاقے میں ہزاروں مظاہرین نے ملک کی سیاسی قیادت اور حکومت کے خلاف سڑکوں پر نکل کر نعرے بازی کی۔
شہریوں نے کئی جگہوں پر سرکاری گاڑیوں کو آگ لگائی اور پولیس پر پتھراؤ کیا۔ پولیس کی جانب سے مظاہرین پر آنسو گیس کے گولے برسائے گئے جن کی زد میں آ کر درجنوں شہری زخمی ہوئے۔
احتجاج کرنے والے حکومت کو بیروت دھماکوں اور ملک میں بے روزگاری اور مہنگائی کا ذمہ دار قراد دیتے ہوئے ختم کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

