پاکستان24 عالمی خبریں

ٹرمپ نے امارات و اسرائیل کو دوست بنا دیا

اگست 14, 2020

ٹرمپ نے امارات و اسرائیل کو دوست بنا دیا

عرب دنیا کے امیر ملک متحدہ عرب امارات نے اسرائیل کے ساتھ معمول کے سفارتی تعلقات بحال کرنے کا معاہدہ کیا ہے جس کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تاریخی قرار دیا ہے۔

متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کی طرف سے جاری مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ’اس تاریخی سفارتی بریک تھرو سے مشرقِ وسطیٰ میں امن کو فروغ حاصل ہو گا۔ یہ معاہدہ تین رہنماؤں کی دلیرانہ سفارتکاری اور وژن کا ثبوت ہے۔ اس معاہدے سے ثابت ہوتا ہے کہ متحدہ عرب امارات اور اسرائیل ایک نئے راستے پر چلنا چاہتے ہیں جس سے خطے کا پوٹینشل سامنے آئے گا۔‘

اس معاہدے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ثالثی کا کردار ادا کیا ہے جس کے مطابق اسرائیل مقبوضہ غربِ اردن کے کچھ علاقوں کا اپنے ساتھ الحاق معطل کر رہا ہے۔

صدر ٹرمپ نے معاہدہ طے پا جانے کے بعد ٹویٹ کیا: ’ایک بہت بڑا بریک تھرو! ہمارے دو قریبی دوست ممالک متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان تاریخی معاہد ہوگیا ہے۔‘

شیخ محمد بن زاید آل نہیان نے کہا کہ ’اس معاہدے کے بعد فلسطینی علاقوں کا اسرائیل سے الحاق رک جائے گا۔‘

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے