متفرق خبریں

دبئی کی پرواز سے 165 پاکستانیوں کو اتار لیا گیا

اگست 28, 2020 < 1 min

دبئی کی پرواز سے 165 پاکستانیوں کو اتار لیا گیا

Reading Time: < 1 minute

اسلام آباد سے غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز 165مسافروں کو ایئرپورٹ پر چھوڑ کر دبئی روانہ ہوگئی۔

جمعے کی شام فلائی دبئی کی پرواز صرف 30 مسافروں کو لے کر منزل کو روانہ ہوئی، 165 مسافر بورڈنگ پاس کے باوجود روانہ نہ ہو سکے۔

ایئر لائن کے عملے نے مسافروں کو بتایا کہ دبئی امیگریشن نے متحدہ عرب امارات میں ان کے داخلے کی اجازت کینسل کر دی ہے۔

ایئرلائن کے عملے کی جانب سے جہاز پر سوار ہونے کی اجازت دینے سے انکار کے بعد ایئرپورٹ پر رہ جانے والے 165 پاکستامی واپس گھروں کو روانہ ہو گئے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے