میڈیکل رپورٹ میں موٹر وے پر خاتون سے ریپ ثابت
لاہور میں پولیس حکام اور ہسپتال ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ میڈیکل رپورٹ میں خاتون کے ساتھ زیادتی ثابت ہوگئی جبکہ حراست میں لیے گئے 15 افراد میں سے کسی کا ڈی این اے بھی ملزم سے میچ نہ ہو سکا۔
متاثرہ خاتون کا میڈیکل کوٹ خواجہ سعید اسپتال سے کرایا گیا۔
پولیس کے مطابق گجر پورہ زیادتی کیس میں ابتدائی طور پر 7 مشتبہ افراد کا ڈی این اے میچنگ کے لیے کروایا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق وقوعہ کے قریب آباد کرول گاؤں کے رہائشی مزید افراد کے بھی ڈی این اے سیمپل لیے جائیں گے۔
پولیس کے مطابق جس جگہ خاتون کی گاڑی کھڑی تھی،موٹروے پر وہاں کوئی باڑ نہ تھی۔

