شاہد خاقان کے بیٹے کو جہاز سے اتار لیا گیا
پاکستان کے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے بیٹے کو دبئی روانگی سے قبل ایئرپورٹ پر روک لیا گیا۔
ایئرپورٹ ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ عبداللہ خاقان عباسی کو ایف آئی اے امیگریشن نے پرواز سےآف لوڈ کیا۔
عبداللہ خاقان عباسی پرواز ای کے 613 سے دبئی جارہے تھے۔ عبداللہ کا نام اسٹاپ لسٹ میں موجود ہونے پر سفر سے روکا گیا۔
بتایا گیا ہے کہ عبداللہ کا نام احتساب بیورو نے فہرست میں شامل کرایا۔

